• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 158395

    عنوان: دو مسجدوں میں جمعہ كی نماز پڑھنے والے دوكاندار دوكان كب بند كریں؟

    سوال: جمعہ کی اذان ہونے پر کیا کاروبار بند کرنا ضروری ہے؟ ہم دو بھائی ہیں، اذان ہونے پر ایک بھائی نماز کو جاتا ہے، پھر اس کے آنے کے بعد میں دوسری مسجد میں نماز کو جاتا ہوں۔

    جواب نمبر: 158395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:471-384/sd=5/1439

    جس شخص کا جس مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے کا ارادہ ہو، اس پر اسی مسجد کی پہلی اذان ہوجانے کے بعد بیع وشراء وغیرہ کرنا ممنوع ہوگا،لہذا صورت مسئولہ میں اگر ایک دوکان پر آپ دو بھائی بیٹھتے ہیں اور دونوں الگ الگ مسجد میں جمعہ کی نماز اداء کرتے ہیں، توآپ دونوں میں سے جس کا جس مسجد میں نماز پڑھنے کا ارادہ ہو، اس کی پہلی اذان ہونے کے بعدوہ بیع و شرا بند کردے اور دوکان سے اٹھ کر نماز کی تیاری شروع کردے ، پھر نماز سے فارغ ہو کر دوکان پر بیٹھ جائے اور دوسرا بھائی اپنی مسجد کی اذان کے وقت نماز کی تیاری شروع کردے ، شرعا ایسا کرنا جائز ہے ،اس دوران دوکان بند کرنا ضروری نہیں ہے ۔ یستفاد: وفی التاتارخانیة : إنما یجیب أذان مسجدہ، وسأل الدین عمن سمعہ فی آن من جہات ماذا یجب علیہ ؟ قال : إحابة مسجدہ بالفعل قال الشامی : قولہ انما یجب أذان مسجدہ أی بالقدم۔ (الدر المختار مع رد المحتار ، قبیل باب شروط الصلاة، احسن الفتاویٰ ۴/۱۱۹) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند