• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157910

    عنوان: قوالی سننا كیسا ہے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ گر کوئی قوالی کا پروگرام کرائے تو کیا اس کا سننا حرام ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 157910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:402-363/M=4/1439

    اگر اشعار اچھے مضامین پر مشتمل ہوں اورخلافِ شرع کوئی چیز نہ ہو تو ان کا سننا ناجائز نہیں، لیکن عموماً قوالی کا پروگرام مفاسد پر مشتمل ہوتا ہے، ڈھول باجا اور آلاتِ موسیقی کا استعمال ہوتا ہے، عشقیہ اشعار ہوتے ہیں وغیرہ تو اس طرح کا پروگرام سننا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند