• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157884

    عنوان: تجارت میں پے ٹی ایم استعمال کرنا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! تجارت میں پے ٹی ایم (paytm) استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 157884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:434-372/D=5/1439

    ہماری معلومات کے مطابق پے ٹی ایم ایک ایپ ہوتا ہے، جس کے ذریعے ایک اکاوٴنٹ سے دوسرے اکاوٴنٹ میں روپئے منتقل کیے جاتے ہیں، بہ ظاہر اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، اگر آپ کو اس کے اندر کسی جز میں شبہ ہو تو اس کو لکھ کر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند