• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156788

    عنوان: مسجد شرعی کی حد میں مسجد کی چھت پر بیت الخلاء بنانا کیسا ہے؟

    سوال: مسجد شرعی کی حد میں مسجد کی چھت پر بیت الخلاء بنانا کیسا ہے؟ آیا جائز ہے یا ناجائز؟ فقہی جزئیات کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔

    جواب نمبر: 156788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 360-271/B=3/1439

    مسجد کی شرعی حد جس قدر ہے وہ مسجد ہے۔ اس کے نیچے زمین میں تحت الثریٰ تک اور اوپر آسمان تک مسجد ہی ہوتی ہے۔ ا س کا احترام ضروری ہے۔ جس طرح مسجد بن جانے کے بعد مسجد کے اندر بیت الخلاء بنانا ناجائز ہے اسی طرح مسجد کے اوپر اور نیچے بھی بیت الخلاء بنانا ناجائز ہے۔ (درمختار) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند