• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156591

    عنوان: بکرے کے کونسے اعضاء حرام ہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! بکرے کے کونسے اعضاء حرام ہیں؟

    جواب نمبر: 156591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 359-323/H=3/1439

    دم مسفوح (بہتا خون) تو حرام ہے بقیہ اشیاء (فرج، خصیتین، مثانہ، ذَکر، غدہ، پتہ) مکروہ تحریمی ہیں ہٰکذا فی مجمع الانہر: ۲/۷۴۳۔ اور حرام مغز میں اختلاف ہے وزید نخاع الصلب طحطاوی: ۴/۳۶۰کفایت المفتی وغیرہ میں حرام مغز کو حلال لکھا ہے، اچھا یہ ہے کہ اس کو بھی نہ کھائیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند