• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156425

    عنوان: کیا سید گھرانے کے لئے مدرسے کے پیسے سے مہمان نوازی کرنا جائز ہے ؟

    سوال: آج ہمارے مدرسے میں ایک سید گھرانے کے مولانا آئے تھے اور ان کی مہمان نوازی مدرسے کے پیسے سے کی گئی کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 156425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:267-206/L=3/1439

    اگرمدرسے میں امدادی فنڈ (یعنی ایسا فنڈ جس میں زکات اور دیگر صدقاتِ واجبہ کی رقم نہ ہو) ہو اور چندہ دہندگان کی طرف سے صراحتاً یا دلالةً یا عرفاً رقم کو مہمان نوازی میں خرچ کرنے کی اجازت ہو تو ان شرائط کے ساتھ سید گھرانے کے لوگوں کو بھی مدرسے کی رقم سے مہمان نوازی کی اجازت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند