• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155931

    عنوان: دیوالی تحفہ استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: حضرت، ہمارے کچھ غیر مسلم کاروباری دوست ہیں، جن کے وہاں سے دیوالی وغیرہ میں تحفے آتے ہیں، کیا ہم ان تحفوں کا استعمال کر سکتے ہیں؟ ہم بھی انہیں عید وغیرہ میں تحفے وغیرہ دیتے ہیں، کیا اِن موقعوں پر تحفے دینا چاہئے؟

    جواب نمبر: 155931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:129-69/sd=2/1439

    غیر مسلم کاروباری شخص کی طرف سے دیوالی کے موقع پر جو تحفہ دیا جائے ، اگر وہ کسی حرام اور ناجائز چیز پر مشتمل نہ ہو، مثلا : تحفے میں اگر مٹھائی ہو، تو وہ دیوی دیوتاوں پر چڑھاوے کی نہ ہو، تو ایسا تحفہ قبول کرنے کی گنجائش ہے ؛ لیکن غیر مسلم کے مذہبی تہوار کے موقع پر اُس کو تحفہ وغیرہ دینا جائز نہیں ہے ، اس میں ایک گونہ مذہبی تہوار کی حمایت ہے ۔ والإعطاء بسام النیروز والمہرجان لا یجوز، أی الہدایا باسم ہٰذین الیومین حرام۔ (الدر المختار ۴۸۵/۱۰زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند