• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155755

    عنوان: جس دواء میں الکوحل کی آمیزش ہو اس كا خریدنا كیسا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! الکوحل مخلوط ادویات (Alcohol mixed medicines) یا سیرپ کیا اس کا بیچنا اور خریدنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 155755

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 133-113/D=2/1439

    الکحل جو اشربہ محرمہ خشک و تر کھجور، انگور اور کشمش سے تیار کیا جاتا ہے وہ بالاتفاق حرام ہے، شرعی طور پر اس کا استعمال اور تجارت یعنی خرید و فروخت سب ناجائز اور حرام ہے۔

    اور جو الکحل ان مذکورہ اشربہ محرمہ کے علاوہ مثلا آلو، لوکی، گنا وغیرہ سے تیار کیا جاتا ہے جیسا کہ آج کل کے اکثر الکحل اور اسپرٹ کے بارے میں یہ تحقیق ہے کہ وہ ان اشربہ محرمہ کے علاوہ سے تیار کئے جاتے ہیں اور دواوٴں و عطریات وغیرہ میں ایسے ہی الکحل اور اسپرٹ کو استعمال کیا جاتا ہے، لہٰذا ایسے الکحل اور اسپرٹ والی دواوٴں کو بغرض تداوی استعمال کرنا اور خرید و فروخت کرنا جائز ہے۔ (مستفاذ از کفایة المفتی: ۹/۱۴۸، بہشتی زیور: ۹/۱۰۲)۔

    وإن اتخذت من غیرہا فالأمر فیہا سہل علی مذہب أبی حنیفة، ولا یحرم استعمالہا للتداوی أو لأغراض مباحة أخری مالم تبلغ حد الاسکار ․․․․․․․ وإن معظم الکحول التی تستعمل الیوم فی الأدویة والعطور وغیرہا لاتتخذ من العنب أو التمر، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول وغیرہ ․․․․․․․ وحینئذ ہناک فسحة فی الأخذ بقول أبی حنیفة رحمہ اللہ عند عموم البلوی۔ (تکملہ فتح الملہم: ۹/۳۴۳)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند