• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155666

    عنوان: دو ماہ پہلے دو بت کوئن خرید لی ہیں‏، اب مجھے معلوم ہوا كہ درست نہیں میں كیا كروں؟

    سوال: میں نے دو ماہ پہلے دو بت کوئن خرید لی ہیں۔جس دوست نے اس بارے میں بتایاتھا اس نے کہا تھا کہ یہ حلال ہے اور اس کے پاس ایک فتوی بھی تھا۔ آج مجھے آپ کا فتوی معلوم تو میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 155666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:104-65/N=2/1439

    آپ نے جو دو بٹ کوئن لاعلمی میں خریدلی ہیں، آپ جلد از جلد انھیں فروخت کردیں اور جتنے روپے میں آپ نے وہ دو بت کوئن خریدی ہیں، وہ تو اپنے استعمال میں لائیں اور ما بقیہ زائد پیسے بلا نیت ثواب غربا ومساکین کو دیدیں ۔

    ویردونہا علی أربابہا إن عرفوہم، وإلا تصدقوا بہا؛ لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ (رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیرہ ، فصل فی البیع ،۹: ۵۵۳)، قال شیخنا: ویستفاد من کتب فقہائنا کالہدایة وغیرہا: أن من ملک بملک خبیث، ولم یمکنہ الرد إلی المالک، فسبیلہ التصدقُ علی الفقراء………،قال:والظاھر إن المتصدق بمثلہ ینبغي أن ینوي بہ فراغ ذمتہ، ولا یرجو بہ المثوبة (معارف السنن، أبواب الطہارة، باب ما جاء: لا تقبل صلاة بغیر طہور، ۱: ۳۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند