• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154271

    عنوان: بیوی کے دبر میں صحبت کرنا؟

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی ہوئے دس سال ہو گئے اور دو بچے ہیں لیکن اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ میری بیوی کا فرج بہت ڈھیلہ ہے صحبت کرتے وقت اطمینان بخش سکون حاصل نہیں ہوتا ہے ،اور بیوی کو بھی صحبت کرنے میں دلچسپی نہیں ہے اور وہ شرم کے مارے علاج کرنے کو تیا ر نہیں ہے جس کی وجہ سے میں پریشانی میں ہوں کہ کیا کروں؟ ایسی حالت میں کیا میں اپنی بیوی کے دبر میں یعنی پیچھے سے سکون حاصل کر سکتا ہوں؟ ایسا کرنے میں اگر شریعت کی اجازت ہو تو بیوی کو بھی کوئی حرج نہیں ہے ، مہربانی کرکے معقول جواب تجویز فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154271

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1423-1334/H=1/1439

    دبر یعنی پیچھے سے سکون حاصل کرنا صورتِ مسئولہ میں بھی جائز نہیں؛ بلکہ حرام وگناہ ہی ہے اگر بیوی کو صحبت میں دلچسپی بھی نہیں اور علاج بھی کرانے کو تیار نہیں تو آپ کے لیے مناسب یہ ہے کہ مناسب رشتہ تلاش کرکے دوسرا نکاح کرلیں اور جب نکاح کا نظام بنالیں تو دونوں بیویوں کے حقوق سے متعلق علمائے کرام سے معلومات کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند