• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154120

    عنوان: نوکری کرنے کے لیے پینٹ شرٹ پہننا

    سوال: میں نوکری کے لیے پریشان ہوں۔ نوکری کے لیے جاتا ہوں انٹرویو کے لیے تو پینٹ شرٹ پہننے کو کہتے ہیں، کرتا اور پاجامہ نہیں چلے گا۔ شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے ؟ رہمائی فرمائیں، میں کیا کروں؟ پریشانی کی وجہ سے کچھ سمجھ میں نہیں آتاہے۔

    جواب نمبر: 154120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1348-1288/sd=12/1438

    صورت مسئولہ میں پینٹ شرٹ اگر اس قدر چست نہ ہوں کہ واجب الستر اعضاء کا حجم اور بناوٹ نمایاں ہو اور پینٹ ٹخنے کی نیچے نہ لٹکے ، تو اس کے پہننے کی گنجائش ہے ؛ البتہ اولی بہرحال یہی ہے کہ صلحاء اور اتقیاء کا لباس اختیار کیا جائے ، اس لیے عام حالات میں صلحاء ہی کا لباس پہننا چاہیے ۔( فتوی دار العلوم دیوبند ، ب: ۹۰۷/۱۰۲۹، ۲۰۰۸ء)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند