متفرقات - حلال و حرام

New Zealand

سوال # 153985

کیا بچہ دودھ پینے کی عمر تجاوز کرلے تو بکری کے دودھ کے غالب ہونے کے ساتھ عورت کا دودھ ہو جائز اور حلال ہے یا نہیں؟

Published on: Sep 5, 2017

جواب # 153985

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1362-1265/H=12/1438



مدتِ رضاعت مکمل ہوجانے کے بعد عورت کے دودھ سے انتفاع جائز وحلال نہیں خواہ بکری کے دودھ میں ملاکر ہو اور خواہ بکری کا دودھ غالب بھی ہو ولم یبح الإرضاع بعد مدتہ لأنہ جزء آدمی والانتفاع بہ لغیر ضرورة حرام علی الصحیح شرح الوہبانیة اھ درمختار علی ہامش الفتاوی رد المحتار :۲/ ۴۰۴، في باب الرضاع (مطبوعہ نعمانیہ)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات