متفرقات - حلال و حرام

Bangladesh

سوال # 153966

حضرت! میرے پاس اپنی دوکان ہے اور میرا گرافک ڈیزائیننگ کا کام ہے جیسے ویزٹنگ کارڈ، شادی کارڈ، بینر، پوسٹر وغیرہ۔ میں کسی بھی پوسٹر یا بینر میں تصویر نہیں ڈالتا ہوں، اگر میں پوسٹر یا بینر وغیرہ میں تصویر ڈال دوں تو کیا یہ حرام ہے؟ کیونکہ آج کل ہر پوسٹر اور بینر میں تصویر ہی ہوتی ہے جیسے الیکشن وغیرہ میں، تو آپ بتائیں کہ میں کیا کروں؟

Published on: Aug 29, 2017

جواب # 153966

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1300-1207/sn=12/1438



جی ہاں! پوسٹر یا بینر وغیرہ پر تصویر ڈالنا جائز نہیں ہے؛ لہٰذا آپ ایسا نہ کریں، اس صورت میں آپ کی آمدنی کچھ کم ہوسکتی ہے؛ لیکن حلال آمدنی کم مقدار میں ہونے کے باوجود حرامِ کثیر سے خیر وبرکت میں بہت بہتر ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات