• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 153944

    عنوان: سکنڈ ہینڈ سامان کی خریداری؟

    سوال: میں سیکنڈ ہینڈ (استعمال شدہ ) سامان جیسے کار، بائک، اے سی ، واشنگ مشین وغیرہ خریدنے کے بارے میں اسلامی نظریہ جاننا چاہتاہوں۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کے حوالے سے جواب دیں کہ کیا اس کا خریدنا مستحب/درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 153944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1310-1238/sd=12/1438

    کار ، بائک اے سی واشنگ مشین وغیرہ ضرورت کے قبیل کی چیزیں ہیں، اپنی وسعت اور حیثیت کے مطابق ان کو خریدنے میں مضائقہ نہیں؛ لیکن اپنی مالی حیثیت سے زیادہ معیار زندگی بڑھانے میں پریشانی ہی پریشانی ہے اور ضرورت سے زائد تعیش اور اسراف کی حد تک معیار بڑھانا شرعا مذموم اور ناجائز ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند