• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 153764

    عنوان: ہوٹل میں شراب پینے دینا حرام ہے یا حلال؟

    سوال: میں ایک ہوٹل کھولنا چاہتا ہوں اور اس ہوٹل میں جو کسٹمر کمرہ لیں گے وہ شراب پیتے ہیں اور شراب میرے اسٹاف کو ہی لاکر دینا پڑتا ہے اس صورت میں یہ ہوٹل کا کاروبار جائز ہے یا ناجائز؟ براہ کرم اس کے بارے میں قرآن و حدیث سے کچھ روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 153764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1325-1204/H=11/1438

    گاہکوں کے لیے شراب لاکر دینے کا اپنے اسٹاف کو پابند کرنا جائز نہیں بلکہ آپ کو تو صاف اعلان لگادینا چاہیے کہ اس ہوٹل میں کسی کو شراب پینے پلانے کی بالکل اجازت نہیں اور زبانی بھی گاہکوں کو بتلادیا کریں اگرچہ ہوٹل کے بقیہ حلال وجائز کاروبار پر ناجائز اورحرام ہونے کا حکم کسی کے شراب پینے پلانے کے باوجود عائد نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند