متفرقات - حلال و حرام

Pakistan

سوال # 153430

میں نے قسط کا کام شروع کیا ھیے جس میں ھر مبمر کو 22500 والا موبئل دیا جاے گا۔اور ہر مبر سے 30000 وصول کیے جاےگے۔100 روپے روزانہ کے ھساب سے۔اس کے علاوہ اپپنے ممبروں کلیے کچھ انعام بھی رکھے ھں۔۔انعام نکلنے یا نہ نکلنے کی صورت میں بھی تمام ممبروں سے رقم پوری کی پوری وصول کی جایے گی۔
۔نوٹ
انعام نکلنے کے بعد اس ممبعر کو قسط بھی پوری کی پوری جمع کروانی ھو گی

Published on: Aug 13, 2017

جواب # 153430

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1105-910/D=11/1438



ماہانہ سو روپے لے کر مجموعی رقم تیس ہزار پر بائیس ہزار پانچ سو کا موبائل دینے کے ساتھ ساڑھے سات ہزار کے بدلہ انعام دینے کی بات کرنا اپنے معاملہ میں قمار کو شامل کرنا ہوا جس کی وجہ سے پورا معاملہ ناجائز ہوگیا، کیونکہ ساڑھے ساتھ ہزار کے بدلے کوئی انعام کھلے یا نہ کھلے دونوں احتمال ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات