• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 152630

    عنوان: موبائل ٹی وی وغیرہ ریچارج کرنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں اگر کوئی دکان دار موبائل اور ٹی وی وغیرہ ریچارج کرے تو اس ریچارج سے جو فائدہ دکاندار کو ہوگا کیا اس روپیہ کو استعمال کر سکتے ہیں اگر چہ دکاندار کو معلوم ہو کہ وہ ناجائز چیز دیکھے گا؟ اور کیا موبائل ری پیکنگ کرکے روپیہ کما سکتے ہیں؟ مع دلائل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 152630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1030-985/sd=10/1438

    (۱) اگرپہلے سے معلوم ہو کہ ریچارج کرانے والا موبائل کا غلط استعمال کرے گا، تو ایسے شخص کا موبائل ریچارج کرنا مکروہ ہے ؛ لیکن اس سے حاصل شدہ آمدنی حلال ہوگی اور ٹی وی کا ریچارج کرنا مکروہ ہے اور اس سے حاصل شدہ آمدنی بھی کراہت سے خالی نہیں۔

    (۲) جی ہاں!موبائل ری پیکنگ کر کے روپیہ کماسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند