• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 152392

    عنوان: رشوت لینے والے كا ہدیہ قبول كرنا كیسا ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! عرض ہے کہ اگر کوئی رشوت لیتا ہے اور اس کی آمدنی حرام ہے اور وہ اگر میرے بیٹے کو کوئی چیز ہدیہ کردے یا کچھ رقم دیدے تو کیا وہ چیز میں استعمال کرسکتا ہوں؟ اور کیا اس رقم سے خریدی ہوئی چیز استعمال یا کھا سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 152392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1202-1183/M=10/1438

    اگر یقین وتحقیق سے معلوم ہوکہ ہدیہ دینے والے نے خالص حرام آمدنی سے ہدیہ دیا ہے تو اس کو کھانے اور استعمال کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔

    ------------------------------

    جواب صحیح ہے بہ شرطیکہ رشوت خور کی جائز آمدنی زیادہ ہو اور رشوت کی آمدنی کم، اور اگر رشوت کی آمدنی زیادہ ہو اور تنخواہ (جائز آمدنی) کم ہو تو اس صورت میں ایسے شخص کا ہدیہ وغیرہ بالکل نہیں لینا چاہیے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند