• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 152070

    عنوان: تاڑی كا كیا حكم ہے؟

    سوال: تاڑی کھانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 152070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1552-987/B=10/1438

    تاڑی کو نشہ والی تاڑی اس وقت کہا جاتا ہے جب کہ اس میں سُکر (نشہ) پیدا ہوجاتا ہے۔ اس سے پہلے یعنی کھجور کے درخت سے نکلا ہوا پانی ”نیرہ“ کہا جاتا ہے اس میں سُکر نہیں ہوتا۔ وہ محض شربت کی طرح ہوتا ہے تو جب نشہ آجائے اس کا پینا حرام ہے اور جب نشہ نہ آئے تو اس کا پینا مُباح ہے۔ پھر بھی احتیاط بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند