• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151841

    عنوان: مدرسہ کے پیسے سے بانی مدرسہ کی کتاب پرنٹ کرانا؟

    سوال: مدرسہ کی مالیات میں سے خرچ کرکے مدرسہ کے سرپرست صاحب استطاعت ہونے کے باوجود اپنے والد صاحب (مدرسہ کے بانی) کی تصیف کردہ دینی کتب کی پرنٹ کروا سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 151841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1225-1176/L=9/1438

    مدرسہ کی رقم سے والد صاحب (بانی مدرسہ) کی کتابوں کو شائع کرنا درست نہیں؛ البتہ اگر خاص اسی مد کے لیے لوگوں سے چندہ کیا گیا ہو تو پھر گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند