• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151772

    عنوان: غیر مسلم تنظیم والے كم دام میں چیزیں بیچتے ہیں كیا ان سے خریدنا درست ہے؟

    سوال: ہمارے یہاں ممبئی میں غیر مسلم جن لوگوں کی سنستھا (تنظیم) ہے وہ لوگ کم داموں میں یعنی سستے بھاوٴ سے شہد ، گھی اور آم وغیرہ بیچتے ہیں، ہم وہاں سے خرید سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 151772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1121-1112/M=10/1437

    غیر مسلم تنظیم والے اگر جائز اشیاء کم داموں میں فروخت کرتے ہیں تو آپ (مسلمان لوگ) اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور ان سے خرید سکتے ہیں، مسلم تاجروں کو بھی چاہیے کہ عوام کے فائدے کے لیے جائز رعایتی اسکیمیں نکالیں تاکہ مسلمانوں کو غیروں کے یہاں نہ جانا پڑے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند