• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151656

    عنوان: میرے والد بینک منیجر ہیں تو کیا میں ان کے پیسے سے بزنس شروع کرسکتاہوں؟

    سوال: (۱) میرے والد بینک منیجر ہیں تو کیا میں ان کے پیسے سے بزنس شروع کرسکتاہوں؟کیا میرا بزنس حلال ہوگا یا حرام؟ (۲)یا کیا میں ان سے پیسے قرض لے سکتاہوں ،میں ہر مہینہ پیسہ واپس کردو ں گا تو کیا میرا بزنس حلال ہوگا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 151656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1101-1065/sn=10/1438

    (۱،۲) دونوں صورتوں میں بزنس تو حلال ہوگا؛ لیکن بہتر ہے کہ آپ ”بزنس“ کے لیے کہیں اور سے رقم کا انتظام کرلیں، اپنے والد صاحب سے نہ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند