• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151653

    عنوان: تصویروں کے ذریعہ صحبت کا طریقہ سیکھنا

    سوال: مولانا صاحب کیا ہم بیوی سے صحبت کا طریقہ کار سیکھنے کی خاطر ایسی کتاب کا استعمال کرسکتے ہیں جس میں ڈرائنگ ہو مرد اور عورت کی صحبت کرتے ہوئے ،کتاب میں ڈرائنگ میں مرد اور عورت کے نجی حصے نہیں بنائے گئے ہیں،صرف مرد اور عورت کے بدن کا خاکہ بنایا گیا ہے ،مرد اور عورت کا چہرہ بھی نہیں بنایا گیاہے ۔

    جواب نمبر: 151653

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 845-687/D=10/1438

    حیا ایمان کا ایک شعبہ ہے اور ایمان کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اس کے برخلاف بے حیائی ایمان کے خلاف عمل ہے اللہ تعالیٰ فحش اور بے حیائی سے منع کرتے ہیں، مذکورہ کتاب کا چھاپنا، پھر اسے پڑھنا اور دیکھنا بے حیائی اور فحش امور کے فروغ دینے کے مراد ف ہے۔ فطری اور طبعی چیز کو سیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، بچہ کو دودھ پینا خود بخود آجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند