• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151447

    عنوان: بحالت مجبوری مشت زنی کرنا

    سوال: اگر احتلام نہ ہو رہا ہو اور عضو خاص میں دَرد ہو رہا ہو، مذی نکل رہی ہو، گندے خیالات آرہے ہوں تو کیا بحالت مجبوری ہم مشت زنی کرکے منی نکال سکتے ہیں؟جس سے پریشانی اور دَرد میں کمی یا ختم ہو جائے، تو کیا اس صورت میں مشت زنی جائز ہوگی؟

    جواب نمبر: 151447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1042-948/H=9/1438

    (۱) ایسی صورت میں بھی مشت زنی جائز نہیں، عضو خاص میں اس کی وجہ سے درد میں کمی نہ ہوگی نہ درد ختم ہوگا، اگر ہوگا تو عارضی ہوگا البتہ یہ حرکتِ قبیحہ (مشت زنی) بہت خطرناک امراضِ خبیہ کے پیدا ہونے کا سبب بن جائے گی۔ بہترین علاج یہ ہے کہ اپنے خیالات کو پاک صاف رکھے جس کی آسان صورت یہ ہے کہ اپنے آپ کو دینی ودنیاوی مشاغل میں مشغول کیے رہے، تقویٰ طہارت کو لازم پکڑلے نماز تلاوت درود شریف کی پابندی رکھے قریب میں متبعِ سنت شیخ کامل ہوں ان سے اصلاحی تعلق قائم کرلے اور ان کی ہدایات پر عامل رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند