• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151128

    عنوان: پلاٹ بیچنے سے پہلے تاجر اور خریداروں سے کمیشن وصول کرتا؟

    سوال: حضرت! میں پراپرٹی ڈیلر ہوں، زمین بیچتے وقت ٹیلیفون اور گاڑی وغیرہ کا خرچہ ہو جاتا ہے، اور میں پلاٹ بیچنے سے پہلے تاجر اور خریداروں سے کمیشن وصول کرتا ہوں، کیا یہ کمیشن لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 151128

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 888-829/B=8/1438

    اگر آپ دلال کی حیثیت سے پلاٹ بیچنے کے لیے کوئی عمل کرتے ہیں یعنی بھاگ دوڑ کرتے ہیں، محنت ومشقت اٹھاتے ہیں، گاڑی سے اِدھر اُدھر اس کام کے لیے آتے جاتے ہیں تو آپ تاجر سے یا خریدار سے یا دونوں سے کمیشن لے سکتے ہیں، بشرطیکہ کمیشن پہلے سے طے کرلیا گیا ہو، اور متعین کرلیا گیا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند