• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 150710

    عنوان: یوٹیوب پر ویڈیو ڈالنا

    سوال: میں یوٹیوب پر ویڈیو بناکر ڈالتا ہوں جس پر پرچار آتا ہے ۔ اور اس کا پیسہ مجھے ملتا ہے ، اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ حرام ہے یا حلال؟

    جواب نمبر: 150710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 903-817/sn=8/1438

    ذی روح کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو بنانا، اسے ”یوٹیوب“ پر ڈالنا اوراس کے ذریعے سے کمانا شرعاً جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند