• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 150580

    عنوان: ٹیسٹ ٹیوب بیبی ٹکنیک کے ذریعہ حصول اولاد؟

    سوال: میرے بھائی کی بیوی کو پہلے حمل میں بچہ فلپین ٹیوب (flapian tube) سے حرکت نہ کر پانے سے حمل ساقط ہو گیا اور ایک ٹیوب ہٹانا پڑا، اس کے بعد دو مرتبہ حمل ٹھہرا مگر بعینہ وہی پریشانی آئی اور حمل ساقط ہوگیا، ایک ٹیوب پہلے ہٹا دی گئی اور دوسری ٹیڑھی ہے جس کی وجہ سے بچہ جگہ سے ہٹ کر بچہ دانی میں نہیں آپاتا اور فلپین ٹیوب (flapian tube) میں ہی پلنے لگتا ہے۔ کیا وہ ٹیسٹ ٹیوب بیبی (Test tube BABY) ٹکنیک سے بچہ پیدا کرسکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 150580

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1027-1027/L=8/1438

    ٹیسٹ ٹیوب بے بی میں عموما شرعی اعتبار سے مختلف محظورات کا ارتکاب کرنا پڑتا ہے جن میں سے بعض حرام درجے کے ہیں؛ اس لیے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ذریعے حصولِ اولاد کا طریقہ درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند