• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1505

    عنوان:

    میرا سوال یہ کہ کافروں کی دعوت (شادی،گھر بھرونی)میں جاناچاہئے یا نہیں؟ کچھ مسلمان بھائی اسے جائز قرار دیتے ہیں۔

    سوال:

    میرا سوال یہ کہ کافروں کی دعوت (شادی،گھر بھرونی)میں جاناچاہئے یا نہیں؟ کچھ مسلمان بھائی اسے جائز قرار دیتے ہیں۔

    جواب نمبر: 1505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 293/ ن= 604/ ن

     

    چونکہ عموماً غیر مسلموں کی شادی میں گانا، بجانا، ناچ کود، اور بہت سے ناجائز امور پائے جاتے ہیں، اس لیے ان کی ایسی شادی و تقریب میں شرکت جائز نہیں ہے: وإن علم أولاً باللعب لا یحضر أصلاً سواء کان ممن یقتدی بہ أو لا (درمختار: ج۹ ص۵۰۲، ط: زکریا دیوبند) اور اگر طعام گاہ میں خلاف شرع چیزوں کا ارتکاب نہ کیا جارہا ہو، بلکہ سادگی سے صرف کھانا کھلایا جارہا ہو تو پھر ان کی ایسی دعوت میں شرکت کرنے اور کھانے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند