• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 149166

    عنوان: پرندے اور جانوروں کو شکار کر کے کھانا

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا پرندے اور جانوروں کو شکار کر کے حلال کر کے کھا سکتے ہیں، کیوں کہ اگر ہم جنگل میں پرندے اور جانور میں سے کسی کے ماں یا باپ کو مار دیتے ہیں تو بچوں کی پرورش میں پریشانی ہوگی اور بچوں کو تکلیف بھی ہوگی۔ براہ کرم ب،تا دیں کہ ایسا کرنا صحیح ہے ؟قران و حدیث کی روشنی میں جواب فرما دیں۔

    جواب نمبر: 149166

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 500-399/Sd=6/1438

    پرندوں اور جانوروں میں جو جانور حلال ہیں، اُن کا شکار کر کے اُن کو کھانا بلاشبہ اور بلا کراہت جائز ہے۔شکارکیے گئے جانور یا پرندے کے بچے کی پرورش کا اللہ تعالی خود کفیل ہے، جب اُس نے قرآن کریم میں واضح طور پر جانوروں کو شکار کر کے کھانے کی اجازت دی ہے، تو اب اس میں شک شبہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند