• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 149031

    عنوان: ڈیجیٹل کیمرے کی ویڈیو اور فوٹو جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا ڈیجیٹل کیمرے سے تصویر یا ویڈیو بنانے کا عمل جائز ہے؟ ہمارے پاکستان میں مفتی تقی اور مفتی رفیع عثمانی صاحبان کا فتوی ہے کہ یہ وہ تصویر نہیں یہ اس کا عکس ہے، اگر ہم پرنٹ کریں پھر ناجائز ہوگی۔ اس بارے میں دارالعلوم دیوبند کا جدید فتوی کیا ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 523-448/Sd=6/1438

    ڈیجیٹل کیمرے سے تصویر یا ویڈیو بنانا ناجائز ہے، یہ بھی تصویر سازی میں داخل ہے، اس مسئلہ میں دار العلوم /دیوبند کے مدلل و مفصل فتوی کے لیے چند اہم عصری مسائل جلد اول ، ص: ۳۴۲، ملا حظہ فرمائیں، یہ کتاب دار العلوم کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند