• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 149009

    عنوان: جن کو میں نے ایجنسی دلوائی ہے ان کے توسط سے جتنے لوگ بھی ایجنسی لیں گے، اس پر کمپنی مجھے بھی کمیشن دیا کرے گی؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک کمپنی ہے میں اس کی ایجینسی لینا چاہتا ہوں تو مجھے کمپنی ایک لاکھ کا سامان اسی ہزار میں دے گی ،جب میں اس سامان کو بیچ دوں گا تو کمپنی مجھے پانچ ہزار روپے الگ سے دے گی کیش بیک،اسی طرح میں نے اور لوگوں کو بھی اسی طرح ایجنسی دلوادی تو کمپنی ان کو بھی وہی فائدہ دے گی جو مجھے دیا ہے ، مجھے کمپنی الگ سے کمیشن دے گی میں جتنے آدمیوں کو ایجنسی دلواوَں گا پھر وہ کسی اور کو دلوایئں گے کمپنی مجھے بھی کمیشن دیتی رہے گی، صدقہ جاریہ کی طرح یہ کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 149009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  527-505/B=6/1438

    جہاں تک آپ کے ایجنسی لینے کا مسئلہ ہے اور مال ۲۵فیصد کمیشن پر دینے کا مسئلہ ہے یہ اصل کام نہیں ہے؛ بلکہ دوسروں کو ایجنسی دلوانا اور اس کا پھر کسی اور کو ایجنسی دلوانا اور اس میں آپ کا کمیشن لینا یہی اصل کام کمپنی کا ہے اور یہ بالکل ناجائز ہے، ایسی کمائی کسی مسلمان کے لیے ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند