• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148998

    عنوان: کیا تار تار اور وینیلا کی کریم کسی کھانے میں استعمال کرنا درست ہے ؟

    سوال: براہ کرم، مجھے بتائیں کہ کیا تار تار( tar tar) اور وینیلا(vanilla ) کی کریم کسی کھانے میں استعمال کرنا حلال ہے یا حرام ؟

    جواب نمبر: 148998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 701-586/H=5/1438

    تار تار اور وینیلا کی کریم کے اجزاء ترکیبیہ (فارمولہ) کیا ہیں ہمیں اس کی تحقیق نہیں آپ کو اگر اس کی تحقیق ہوتو تمام اجزاء ترکیبیہ کو لکھ کر دوبارہ معلوم کرلیں اگر کسی ناپاک چیز کی آمیزش کا شبہ ہو اور آپ استعمال سے بچیں تو اس میں بھی کچھ مانع نہیں باقی فتوی اس کے حرام یا مکروہ ہونے کا بغیر تحقیق نہیں دیا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند