• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148369

    عنوان: غریب لڑكی كی شادی میں سودی رقم سے فرنیچر وغیرہ خریدكر دینا؟

    سوال: عرض ہے کہ کیا سود کی رقم سے کسی غریب مسلم یا غیر مسلم لڑکی کی شادی میں فرنیچر وغیرہ لے کر دینا جائز ہے یا کسی غریب شخص کو بیمار ی کے علاج کے لئے سو دی رقم دینا جائز ہے یا نہیں جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 148369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 345-253/Sd=4/1438

    سود کی رقم سے ثواب کی نیت کے بغیر غریب مسلمان لڑکی کی شادی میں فرنیچر وغیرہ خرید کر دینا جائز ہے، اسی طرح غریب مسلمان کے علاج کے لیے بھی سود کی رقم دینا جائز ہے اور غیرمسلم شخص کو بھی بعض مفتیان کرام سود کی رقم دینے کی گنجائش دیتے ہیں؛ لیکن احتیاط نہ دینے ہی میں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند