• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148016

    عنوان: بالوں کی پیوند کاری

    سوال: حضرات علمائکرام سے مسئلہ کی بابت معلوم کرنا ہے کہ کیا بالوں کی پیوند کاری جائز ہے ؟ ایسے بال لگوانا جو جڑ سمیت لگائے جاتے ہیں اور عام بالوں کی طرح بڑھتے رہتے ہیں جائز ہے ؟جزاکم اللہ تعالیٰ فی دارین خیرا

    جواب نمبر: 148016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 478-512/L=5/1438

    بلا ضرورت بالوں کی پیوند کاری جائز نہیں؛ البتہ ضرورت کے وقت بعض علماء اس شرط کے ساتھ اجازت دیتے ہیں کہ بال انسان یا خنزیر کے نہ ہوں ورنہ بہر صورت ان کی پیوند کاری جائز نہیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند