• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147132

    عنوان: وقف کی جائیداد حاصل کرنے کے لیے زکاة وصدقات لینا؟

    سوال: وقف کی جائیداد حاصل کرنے کے لیے زکاة ، صدقہ، چندہ لیا جا سکتا ہے؟ کروڑوں کی وقف پراپرٹی ہے، جس میں میرے علاوہ او رحصہ دار بھی ہیں، میں غریب ہونے کی وجہ سے کورٹ اور دوسری جگہ پر خرچ نہیں کرسکتا، اس لیے میں نے ایک ٹرسٹ رجسٹر کیا ہے، جس کے تحت میں چندہ کرتا ہوں، جس میں زکاة ، صدقہ وغیرہ کی رقم ہوتی ہے میں یہ نیت کر چکا ہوں کہ وقف پراپرٹی ملنے پر پوری رقم جو میں نے کیس جیتنے کے لیے خرچ کی ہے ادا کروں گا۔ برائے مہربانی تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 147132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 304-241/D=4/1438

    مذکور فی السوال مقصد کے لیے زکاة، صدقہ وغیرہ کی رقم کا چندہ کرنا جائز نہیں نہ ہی زکاة، صدقہ کی رقم وقف پراپرٹی واگذار کرانے کے لیے مقدمہ میں خرچ کرنا جائز ہوگا، اس طرح کرنے سے زکاة دہندگان کی زکاة ادا نہ ہوگی۔ زکاة، فطرہ، صدقہ واجبہ کی رقم غربا مساکین کو مالک بناکر دینا واجب ہے، بغیر اس کے زکاة ادا نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند