• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147118

    عنوان: کیا کمیشن لے کے کام کرنا حلال ہے ؟

    سوال: دوسرے ممالک میں مختلف سامان بنانے والی کمپنیاں ہیں ان سے رابطے کرکے یہاں کمپنیوں کو انکا سامان دلانا اور لین دین ہونے کے بعد اس پر کمیشن لینا کیا یہ درست کام ہے ؟ اسے انڈینٹنگ فرم بھی کہا جاتا ہے یعنی کمیشن پر کام کرنا ٹھیک ہے ؟

    جواب نمبر: 147118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 336-319/M=3/1438

     

    دوسرے ممالک کی کمپنیاں اگر جائز سامان بناتی ہیں اور آپ ان سے رابطہ کرکے اپنے یہاں کی کمپنیوں کو سامان دلانے میں بحیثیت دلاّل کام کرتے ہیں اس کے لیے محنت و عمل کرتے ہیں، جھوٹ اور دھوکہ دہی نہیں کرتے تو اس کام (دلاّلی) پر طے شدہ اجرت (کمیشن) لینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند