• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146972

    عنوان: ”کھٹا کھٹ“ ڈش كھانا كیسا ہے؟

    سوال: (۱) حضرت، پاکستان میں ایک ڈش ”کھٹا کھٹ“ کھائی جاتی ہے ؛ اس میں دل، گردے، کلیجی اور کپورے سب کومکس (ملاکر) کے پکاتے ہیں یہ کھانا کیسا ہے؟ (۲) لڑکی کی رخصتی کے وقت قرآن کے سایہ میں رخصتی کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 146972

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 327-238/Sn=4/1438

     

    (۱) کپورے (خصیہ) کھانا جائز نہیں ہے، مکروہ تحریمی ہے؛ اس لیے مذکور فی السوال ”ڈش“ (کھٹاکھٹ) میں اگر واقعةً کپورے ملائے جاتے ہیں تو اس کا کھانا شرعاً جائز نہ ہوگا۔

    (۲) یہ ایک بے اصل اور واجب الترک رسم ہے، لڑکی کو رخصت کرتے وقت اس طرح کی رسم پر عمل کرنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند