• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146576

    عنوان: نجس كی آمیزش والا تیل لگانا؟

    سوال: ایک ڈابر کا آیورویدک کھجلی میں لگانے کا تیل ہے اس میں پانچ ایم ایل گائے کے پیشاب سے بنا ہے اس میں اور بھی کچھ ڈالا گیا ہے اور میں معذور ہوں میں روز نہیں نہا سکتا اور میں نماز بھی پڑھتا ہوں کیا یہ تیل میں لگا سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 146576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 202-198/B=3/1438

     

    حدیث شریف میں آیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، اللہ نے نجس چیز میں میری امت کے لیے شفا نہیں رکھی ہے ہم مسلمانوں کو چاہئے کہ نجس چیز کے کھانے سے ، پینے سے ، جسم پر مَلنے سے بچیں، کھجلی کے لیے یونانی دوا اس میں ایک سے ایک اعلی دوا اس کا متبادل موجود ہے اس لیے جس دوا میں گائے کا پیشاب ملا ہوا ہو اس کا استعمال مسلمان کے لیے جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند