• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146552

    عنوان: بغیر ٹكٹ سفر كرلیا اس كی تلافی كی صورت؟

    سوال: میں گاوٴں سے ممبئی تک کا سفر ٹرین سے بغیر ٹکٹ کے کیا، مجھے پتا چلا ہے کہ میں نے حرام کیا ہے، اب میں صرف توبہ کرلوں یا ٹکٹ کی جو قیمت ہوتی ہے وہ پیسہ ادا کردوں۔ اس مسئلہ پر ہماری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 146552

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 254-190/L=2/1438

    آپ کسی بھی وقت گاوٴں جہاں سے آپ نے سفر کیا تھا ممبئی تک کا ٹکٹ خرید کر اور اگر ممبئی میں ہوں تو ممبئی سے گھر تک کا ٹکٹ خرید کر پھاڑ دیں، صرف توبہ کرلینا کافی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند