متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 1359
غیر مسلم کی عیادت یا جنازے میں شرکت کے لیے اس کے گھر جانا کیسا ہے؟
(۱) غیر مسلم کی عیادت کے لیے اس کے گھر جانا جائز ہے یا نہیں؟
(۲) غیر مسلم کے جنازے میں جانا جائز ہے یا نہیں؟
(۳) کسی کو ادھار دیا اور اس کا گھر استعمال کے لیے لے لیا ، جب اس کے پاس روپئے ہوگئے تو قرض کی رقم لے کر گھر خالی کردیا، کیا یہ درست ہے؟جواب نمبر: 135919-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 1185/هـ = 919/هـ)
(۱) جائز ہے۔
(۲) گنجائش ہے البتہ خاص مذہبی رسم میں شريك نہ ہو جیسے جلانا وغیرہ۔
(۳) یہ استعمال گھر کا سود کے حکم میں ہے کہ جو حرام ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں یہاں چین میں کاروبارکرتا ہوں اور ظاہر ہے رہتا بھی ادھر ہی ہوں۔ اب یہاں پر نوے فیصد دکاندار لڑکیاں ہوتی ہیں بیس سال سے لے کر چالیس سال تک کی عورتیں۔ اب کام کے سلسلہ میں مجبورا ان سے لین دین کرنا پڑتا ہے اور قیمت کے بارے میں بات چیت کرنا پڑتا ہے۔ کھانے پینے کی دکانوں اورہوٹلوں میں بھی لڑکیاں ہی ویٹر ہوتی ہیں ، حتی کہ یہاں پر جتنے مسلم ریسٹوران ہیں وہاں پر بھی لڑکیاں ہی ہیں۔ اب مجبورا ان کے ساتھ بات کرنی پڑتی ہے۔ تو اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ مجبوری کی حالت میں انسان کس حد تک ان سے بات کرسکتا ہے؟ (۲) کیا زندہ انسان کے نام کا عمرہ کیا جاسکتاہے؟ اگر کیا جاسکتا ہے، تو میرا ایک چچا زاد سعودی میں ہوتا ہے کیا وہ میرے نام کا عمرہ کرسکتا ہے؟ (۳) ہمارے ایک جاننے والے ہیں جو کہ تبلیغی جماعت سے بھی تعلق رکھتے ہیں ہر دفعہ رائے ونڈ کے اجتماع میں بھی جاتے ہیں ۔ایک دفعہ میں نے ان سے کہا کہ میں نے سنا ہے وہاں پر عام لوگوں کا کھانا الگ اورخاص لوگوں کا کھانا الگ ہوتا ہے، کیا اس سے طبقاتی فرق نہیں آجاتا؟ تو وہ کہنے لگے کہ عام اورخواص کی گنجائش ہے۔ اب میں نے آپ سے پوچھا ہے کہ کیا اسلا م میں ایسی کوئی گنجائش ہے یا نہیں؟ میرے دماغ میں تو یہی ہے کہ ایسی کوئی گنجائش نہیں ہوسکتی۔ لیکن آپ برائے کرم اس کی وضاحت فرماویں۔
1840 مناظرمیری موبائل کی دکان ہے جس میں کریڈٹ کارڈ مشین لگی ہوئی ہے۔ ایک گراہک اپنے کریڈٹ کارڈ سے دس ہزار روپیہ کا سویپ (سودا)کراکر سامان نہ لے کر ساڑھے نوہزار روپیہ نقد لینے کو کہتا ہے اور پانچ سو روپیہ مجھے دینے کو کہتا ہے ۔ اب مجھے وہ پانچ سو روپیہ لینا جائز ہے یا نہیں؟
2701 مناظرفائبر انٹرنیٹ کا کاروبار جائز ہے یا ناجایز ؟
1808 مناظرایرانی بلی پالنا كیسا ہے؟
2171 مناظرمیں
درج ذیل مسئلہ پر فتوی اورحکم جاننا چاہتاہوں۔گزشتہ سال میری بیوی کو جڑواں بچے
پیدا ہوئے تھے اور اب وہ تیرہ ماہ کے ہیں اور ان کو بوتل کا دودھ پلایا جاتاہے۔
پیدائش کے بعد میری بیوی کو شوگر کی بیماری ہوگئی اوراس کو شوگر بہت زیادہ ہے اس
کا وزن اس کے معمول کے وزن سے پچیس تیس کلو زیادہ ہے۔ ہم نے ذیابیطس سینٹر میں
علاج کروانا شروع کیا ہے اور وہ شوگر اور وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے دوا
اورانسولین کا استعمال کررہی ہے ۔آج دانتوں کی کچھ پریشانی کی وجہ سے ہم اس کا چیک
اپ کرانے کے لیے ماہر نسوانیات ڈاکٹر کے پاس گئے۔ اس کی جانچ کے بعد یہ معلوم ہوا کہ
وہ حاملہ ہے (اس کا وزن 94کلو ہے اور اس کی عمر31سال ہے)او رحمل آٹھ ماہ کا ہے۔اس
ڈاکٹر نے کچھ دواؤں اور انسولین کے بند کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کو شوگر اور وزن
کو کنٹرول کرنے کے لیے دوسرے ڈاکٹر نے لینے کا مشورہ دیا ہے۔اب حمل ،چار بچے، بڑھی
ہوئی شوگر اور وزن کے مسائل کی وجہ سے اس کو بہت سارے مسائل جھیلنے پڑیں گے اور
ہوسکتاہے کہ اس کی صحت بہت زیادہ خراب ہوجائے۔میں اس سلسلہ میں علمائے کرام سے
معلوم کرتا ہوں کہ مذکورہ بالا وجوہات کی بناء پر کیا وہ حمل گرواسکتی ہے یا نہیں؟
والسلام
اسکالرشپ سے متعلق
1907 مناظر