• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1261

    عنوان:

    کیا مرد اپنے جسم کے تمام بال بلیڈ سے صاف کرسکتا ہے؟

    سوال:

    کیا مرد اپنے جسم کے تمام بال بلیڈ سے صاف کرسکتا ہے؟ اگر نہیں تو جسم کی کس کس حصے کا بال صاف کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 1261

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 837/ ج= 837/ ج

     

    ڈاڑھی کے بال مونڈوانا یا ایک مشت سے کم پر کتروانا تو ناجائز و حرام ہے، اور مونچھ اور بغل کے بال اور موئے زیر ناف کی چالیس دن کے اندر اندر صفائی کرنا واجب ہے۔ ان کی صفائی میں چالیس دن سے زیادہ تاخیر کرنا ناجائز اور مکروہ تحریمی ہے۔ اور ان کے علاوہ جسم کے اور جو بال ہیں ان کی صفائی کرنا اور نہ کرنا دونوں جائز ہے، اگر صفائی کرے تو سر کے علاوہ اور جگہوں پر بلیڈ کے بجائے کوئی ایسی چیز استعمال کرے جس سے جسم کھردرا نہ ہو، ویسے بلیڈ کااستعما ل کرنا بھی جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند