• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 9628

    عنوان:

    میں ایک غیر شادی شدہ لڑکی ہوں ۔ میں حج کرنا چاہتی ہوں۔ میرا ایک سگا بھانجا سعودی عرب میں رہتا ہے میں چاہتی ہوں کہ پہلے تنہا ہوائی جہاز سے اس کے پاس پہنچ جاؤں اور پھر وہیں سے حج کرنے چلی جاؤں میرے ساتھ کوئی سفر میں جانے والا نہیں ہے۔ تو کیا اس طرح سے حج ہوسکتاہے؟ جواب سے جلد مطلع کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2532=2092/ ب

    عورت کے لیے بغیر محرم کے سفر کرنا جائز نہیں، حدیث شریف میں آیا ہے: لا یحل لامرأةٍ توٴمن باللہ والیوم الآخر تسافر مسرة یومٍ و لیلةٍ إلا مع ذي رحمٍ محرمٍ علیہا (مسلم شریف: ج۱ ص۴۳۴) ہندوستان سے جدہ تک اسی طرح جدہ سے ہندوستان تک ہوائی جہاز میں بغیر محرم کے سفر کرنا جائز نہیں۔ آپ گنہ گار ہوں گی، حج بھی مکروہ ہوگا۔ محرم آئندہ سال تک تیار کرلیں اس کے بعد سفر کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند