• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 9234

    عنوان:

    میں حج کے بارے میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ان دنوں حج پر جانا بہت مشکل اور مہنگا ہے۔ میں دبئی میں رہتا ہوں۔ سعودی میں میرے دوست ہیں اوروہ مجھے سعودی کا وزٹ ویزا بھیج سکتے ہیں، لیکن وہ ویزا مکہ کے علاوہ پورے سعودی عرب کے لیے منظور ہوتا ہے، اور یہ ویزا حج کے لیے نہیں ہوتا ہے۔ لیکن میں غیر قانونی طریقہ سے روڈ کے ذریعہ سے حج کو جاسکتا ہوں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں وزٹ ویزا پر جاؤں اوراس کے بعد حج کرلوں تو کیا یہ جائز ہوگا اور اللہ کے یہاں قابل قبول ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1577=1320/م

    صورت مسئولہ میں آپ کا حج ادا ہوجائے گا اور ثواب بھی ملے گا، البتہ غیر قانونی طور پر حج کو جانے میں اگر خطرہ ہو تو یہ آپ خود دیکھ لیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند