• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 9211

    عنوان:

    اگر کسی شخص پر قرض ہے تو کیا وہ حج پر جاسکتا ہے، حالانکہ وہ شخص سعودی عرب میں ہی ہے،مگر تقریباً پچیس سو ریال کا خرچہ ہے؟

    سوال:

    اگر کسی شخص پر قرض ہے تو کیا وہ حج پر جاسکتا ہے، حالانکہ وہ شخص سعودی عرب میں ہی ہے،مگر تقریباً پچیس سو ریال کا خرچہ ہے؟

    جواب نمبر: 9211

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1203=1203/م

    پہلے قرض ادا کرے، پھر حج کرے، اوراگر اتنی وسعت واستطاعت ہو کہ حج کی ادائیگی بھی بسہولت ہوجائے گی اور حج کے بعد قرض بھی ادا ہوجائے گا تو وہ حج پر بھی جاسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند