• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 9070

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ جو لوگ حج کرنے کے لیے رشوت یا سفارش دے کر اپنا حج انتخاب کراتے ہیں یہ جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم تفصیل سے بتائیں۔

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ جو لوگ حج کرنے کے لیے رشوت یا سفارش دے کر اپنا حج انتخاب کراتے ہیں یہ جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 9070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1169=1169/م

    انتخاب حج کے لیے اگر سفارش کی ضرورت ہو تو سفارش کرانے میں حرج نہیں۔ البتہ اس کے لیے رشوت دینا جائز نہیں۔ حج جیسی پاکیزہ عبادت رشوت کے لین دین سے پاک رکھنی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند