• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 905

    عنوان:

    میں زیارت اور مدینہ کے تاریخی واقعات کے متعلق تفصیل سے جاننا چاہتا ہوں

    سوال:

    ہم مدینہ منورہ کی زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں مشورہ دیں۔ میں نے فضائل حج میں مذکور مسجد نبوی اور مدینہ منورہ کے آداب کا مطالعہ کیا ہے۔ میں زیارت اور مدینہ کے تاریخی واقعات (خصوصاً مسجد نبوی )کے متعلق تفصیل سے جاننا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں تازہ ترین کتابوں کی طرف رہ نمائی فرمائیں کیوں کہ اب بہت زیادہ توسیع و تعمیر ہوچکی ہے اور مسجد نبوی کے اندر مقامات کی تعیین مشکل ہوگئی ہے اور اس موضوع جو اکثرکتابیں ہیں وہ بہت پہلے لکھی گئی ہیں۔ براہ کرم، مجھے کسی نئی کتاب کا پتہ بتائیں جس میں مسجد نبوی اور مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات مل جائیں۔

    جواب نمبر: 905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 993/ب = 735/ب)

     

    وفاء الوفاء باخبار دار المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور اردو میں مسجد نبوی شریف: تاریخ آداب فضائل مصنفہ ڈاکٹر محمد الیاس عبد الغنی صاحب کا مطالعہ کریں، یہ کتاب  16-Eڈیفنس سوسائٹی لاہور فون  042-572470  سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور وفاء الوفاء اگرچہ اصل عربی میں ہے مگر غالباً پاکستان میں اس کا ترجمہ اردو بھی شائع ہوگیا ہے وہاں کے مطابع میں تحقیق کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند