• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 8692

    عنوان:

    کیا حاجی پر قربانی فرض ہے؟ کیا اس کو دو قربانی کرنی ہوگی یا ایک ہی قربانی؟ میرے والد صاحب نے حج پر جانے سے پہلے اپنی طرف سے قربانی کروانے کے لیے ہمیں پیسہ دیا۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟

    سوال:

    کیا حاجی پر قربانی فرض ہے؟ کیا اس کو دو قربانی کرنی ہوگی یا ایک ہی قربانی؟ میرے والد صاحب نے حج پر جانے سے پہلے اپنی طرف سے قربانی کروانے کے لیے ہمیں پیسہ دیا۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 8692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1444=1210/ل

    جس شخص کا حج تمتع یا قران ہو اس پر حج کی وجہ سے قربانی واجب ہے اور اگر وہ صاحب نصاب ہے اور مکہ مکرمہ یا مدینہ طیبہ میں پندرہ دن کے قیام کی نیت کرلے تو اس پر عید کی بھی قربانی واجب ہے، اس کے بارے میں اختیار ہے خواہ مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں کرائے یا اپنے وطن میں کرائے، آپ کے والد صاحب نے اگر حج پر جانے سے پہلے قربانی کرانے کے لیے آپ کو پیسہ دیا ہے تو آپ ن کی جانب سے مالی قربانی کرادیں۔ حج والی قربانی یہاں نہیں ہوسکتی وہ منی ہی میں ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند