• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 8315

    عنوان:

    میرے ابو اور امی اس سال حج کوجارہے ہیں۔ میرے یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں انھیں جانے دوں یا نہیں۔ میرے ایک دوست نے کہا کہ امام حرم شیخ عبدالرحمن سدیس اہل حدیث ہیں۔ اس نے مجھے ایک ویڈیو کلپ بھیجی تھی جس میں شیخ سدیس یہ کہہ رہے ہیں (انا اہل حدیث)۔ ہماری مسجد کے امام صاحب کہتے ہیں کہ اہل حدیث ایک فتنہ ہے اب میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میرے امی ابو کا حج ہوگا یا نہیں؟ انھیں جانے دیا جائے یا نہیں کیوں کہ ہم حنفیوں کے حساب سے اہل حدیث کے پیچھے نماز نہیں ہوتی ؟ اب میں کیا کروں؟ میری مدد کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8315

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1952=1576/ھ

    ایک نادان دوست کی بھیجی ہوئی ویڈیو کومحض سن کر اس قدر متأثر ہوجانا انتہائی تعجب خیرز امر ہے، سدیس صاحب اور دیگر حضرات ائمہ حرمین شریفین مقلد ہیں، وہ حضرات غیرمقلد نہیں ہیں، اگر سدیس صاحب مدظلہ نے کسی موقعہ پر أنا أہل الحدیث فرما بھی دیا ہو تو اس کا مطلب یہی ہے کہ جس طرح تمام مقلدین قرآن وحدیث کو حجت مانتے ہیں، اسی طرح وہ بھی حدیث شریف کو حجت مانتے ہیں، یعنی منکرین حدیث میں سے نہیں ہیں۔ ہم نے خود الحمد للہ اسی رمضان المبارک (۱۴۲۹ھ) میں سدیس صاحب ودیگر ائمہ حرمین شریفین کے پیچھے پورے رمضان شریف میں بیس رکعات تراویح پڑھی ہیں، کیا ہندوستان میں کوئی غیرمقلد جو اپنے آپ کو اہل حدیث کہتے ہیں، بیس رکعات تراویح پڑھنے کی ہمت کرسکتا ہے؟ الغرض آپ کا محض ویڈیو دیکھ کر یا سن کر والدین کو حج جیسی سعادت سے روکنا حرام ہے، ہرگز ایسا نہ کریں اور نہ ائمہٴ حرمین شریفین سے بدگمانی کے شکار ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند