• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 8073

    عنوان:

    اگر کوئی شخص عمرہ کرے اوراس پر زکوة واجب نہ ہو اورنہ وہ اس بات کی طاقت رکھتا ہو کہ وہ حج کرسکے تو کیا اس عمرہ کرنے کی وجہ سے اس پر حج واجب ہوگا؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص عمرہ کرے اوراس پر زکوة واجب نہ ہو اورنہ وہ اس بات کی طاقت رکھتا ہو کہ وہ حج کرسکے تو کیا اس عمرہ کرنے کی وجہ سے اس پر حج واجب ہوگا؟

    جواب نمبر: 8073

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1048=1048/م

    عمرہ کرنے والا اگر شوال شروع ہونے سے پہلے واپس آگیا تو حج فرض نہیں ہوا، اور اگر شوال وہیں (مکہ میں) شروع ہوگیا، اوراس کے پاس مصارف حج بھی موجود ہوں تو حج فرض ہوجائے گا، صورت مسئولہ میں جب شخص مذکور (معتمر) پر ادائے زکاة بھی واجب نہیں اور نہ اس کو اتنی مالی استطاعت حاصل ہے کہ حج کرسکے، تو محض عمرہ کرنے کی وجہ سے اس پر حج فرض نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند