• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 6992

    عنوان:

    اگر کوئی عورت حج کے دوران حیض سے پاک نہیں ہے اور طواف زیارت نہیں کیا ہے،تبھی اس کی واپسی کا وقت (پہلے سے متعینہ فلائٹ) آجاتا ہے۔ تو ا س کو بلا طواف زیارت ادا کئے ہوئے مکہ (سعودی عربیہ) چھوڑنے کا کیا طریقہ ہے؟ فلائٹ کا وقت بدلا نہیں جاسکتا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 756=756/ م

    اگر عورت ایام نحر میں حیض میں مبتلا ہوجائے اور ناپاکی ہی کی حالت میں ایام نحر مکمل گذرجائیں، تو ایسی صورت میں طواف زیارت کو ایام نحر سے موٴخر کرنے کی وجہ سے عورت گنہگار نہ ہوگی، اور نہ ہی اس پر کوئی دم لازم ہوگا، البتہ پاک ہونے کے بعد طواف زیارت کرنا لازم ہے، اوراگر ایامِ نحر گذرجانے کے بعد بھی پاک نہیں ہوئی اور روانگی کا وقت آگیا، اور فلائٹ کا وقت بدلا نہیں جاسکتا تو ایسی مجبوری میں اُسی حالت میں طوافِ زیارت کرلے، اس سے طواف کا فریضہ ادا ہوجائے گا اور جرمانہ میں ایک اونٹ یا گائے یا بھینس کی قربانی واجب ہوگی، جس کی قربانی حدودِ حرم میں کرنا لازم ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند